• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں صحت، تعلیم اور زرعی شعبے کی بہتری ترجیح ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحت، تعلیم اور زرعی شعبے میں بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی جس کے دوران  گورنر پنجاب کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کا صحت، زراعت اور تعلیم کے شعبے میں امریکی تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل سے ملاقات میں صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے امریکا کے تعاون سے پنجاب کے دور دراز پسماندہ اضلاع میں ماڈل اسکول بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت سمیت ترقی کے اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید