• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ: خاتون ڈاکٹر کا ریپ اور قتل، سنجے رائے کو مجرم قرار دے دیا گیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم سنجے رائے کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔

کولکتہ کی سول اور کریمنل کورٹ نے پولیس رضا کار سنجے رائے کو کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جونئیر خاتون ڈاکٹر کی لاش 9 اگست 2024 کو سرکاری میڈیکل کالج کی کلاس سے ملی تھی۔

سول اور کریمنل کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ پیش کیے گئے ثبوتوں سے سنجے رائے پر الزام ثابت ہوتا ہے۔

جج  انیرباس داس نے ریمارکس دیے کہ  مجرم کو 20 جنوری پیر کو عمر قید یا موت کی سزا سنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید