• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔ کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ نے جولائی 2024 تا جنوری 2025 کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں بار قیادت کی ہے۔ پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کیے۔

پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں۔ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

کموڈور عاصم سہیل ملک کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی میں کردار ادا کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید