• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں کا اپنی گُرو کیخلاف احتجاج


کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنی گُرو کیخلاف احتجاج کیا۔

خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو پولیس کی ملی بھگت سے ان سے 15،15 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔

خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی بھتہ خوری کیخلاف درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

ایک خواجہ سرا نے کہا کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برادشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔

ایک مزید خواجہ سرا نے بھی اسی طرح کا الزام عائد کرتے ہوئے گُرو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید