• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: ڈاکوؤں کی سابق وزیر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ، دو گارڈ ہلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

ضلع شکارپور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکوؤں نے سابق وزیر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں سابق وزیر زخمی ہوگئے۔ 

ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق فائرنگ سے دو گارڈز جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ 

پولیس کے مطابق ڈاکووں کی فائرنگ سے غالب ڈومکی زخمی ہوئے، ان کے پاؤں پر گولی لگی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

قومی خبریں سے مزید