بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقبول کالونی کے سینکڑوں رہائشیوں کا علاقہ میں سیوریج کے پانی جمع ہونے پر عملہ صفائی کے خلاف ٹی ایم او سٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عملہ صفائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ یو سی 8 کے وارڈ نمبر4 میں رمضان المبارک کے مہینے سے سیوریج کا پانی جمع ہے ،جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں۔ ٹی ایم او سٹی کی اس یقین دھانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔