گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ممبر صو بائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے گوجرانوالہ میں ڈینگی کے لاروا کی تلفی کیلئےموثر اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت گوجرانوالہ ڈینگی فری ہے،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے محکمہ تحفظ ماحول سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے حوالے سے منعقدہ اینٹی ڈینگی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا ۔