• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے توجہ کا مرکز بن گئے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے 47ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ان کے پانچ بچے بھی شریک تھے۔

78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور 41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔

ٹرمپ کی بڑی بیٹی، 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ  سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی سوتیلی بہن، 31 سالہ ٹفنی ٹرمپ  بھی تقریب میں موجود تھیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے 18 سالہ بارون ٹرمپ بھی روایتی سیاہ سوٹ پہنے اور سلیقے سے بنے بالوں کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تین بڑے بچے، ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا، اور ایرک، ان کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ سے ہیں جو 2022 میں انتقال کر گئیں۔

ٹرمپ نے ایوانا سے علیحدگی کے بعد 1989 میں، ماڈل مارلا میپلز کے ساتھ تعلقات کا آغاز کیا اور 1993 میں ان کی بیٹی ٹفنی پیدا ہوئی۔

مارلا میپلز سے علیحدگی کے بعد، ڈونلڈ نے میلانیہ سے شادی کی اور ان کے ہاں 2006 میں بارون ٹرمپ کی پیدائش ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 کے انتخابات میں نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دی، 312 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے، جبکہ کملا ہیرس کو 226 ووٹس ملے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید