گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جی ڈی اے اور واسا میں ڈینگی سے آگاہی کا دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک سیمینار جی ڈی اے کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں جی ڈی اے اور واسا کے تمام عملہ نے شرکت کی ۔سیمینار کی صدارت مقبول احمد لنگاہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کی ۔ اس میں خالد بشیر بٹ ایم ڈی واسا نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کے بعد آگاہی واک کی گئی ۔