کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گوالمنڈی پولیس نے کاسی قبرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او گوالمنڈی جواد حیدر دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ شب کاسی قبرستان میں معمول کی گشت کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو نے کی کو شش کی تاہم پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں منشیات فروش عصمت اللہ زخمی ہو گیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو کلو چرس اور ٹی ٹی قبضے میں لے لی ۔