• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف لندن کا پنجاب میں کیمپس کھولنے پر غور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن نے کہا ہے کہ صوبۂ پنجاب میں یونیورسٹی آف لندن کےکیپمس کھولنے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یونیورسٹی آف لندن اور پاکستان کی جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی ایک بڑی تعداد یونیورسٹی آف لندن میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، پنجاب میں یونیورسٹی آف لندن کے کیمپس کھولنے میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔

پروفیسر وینڈی تھامسن نے ملاقات کے دوران کہا کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان میں اساتذہ کی تربیت، مختلف آن لائن کورسز کرا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید