• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یونیورسٹی میں سکون اور علم نظر آتا ہے، گورنر پنجاب

لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا 23واں کانووکیشن ختم ہوگیا،دو روزہ کانووکیشن میں 3078 طلباء و طالبات کو میڈلز، رول آف آنر اور ڈگریاں دی گئیں۔ پہلے روز86 سکالرز کو پی ایچ ڈی جبکہ 735 طلباء و طالبات کو ایم فل کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ جی سی یونیورسٹی ایک عظیم درسگاہ ہے، یہاں آ کر مجھے بہت سکون محسوس ہوا۔ چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نےکہاکہ درسگاہوں کا اولین فریضہ آپ کو بہترین انسان بنانا ہے، نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردی کا مظاہرہ کرنے پر محمد عبداللہ کو محمد ادریس میڈل،عرفہ زبیر خان کو ولید اقبال میڈل،عمر احمد کو محمد شہباز شریف میڈل، ذیشان علی شیخ صفدر علی میڈل، سید محمد نقی کو تھیسپین میڈل، تانیہ کو مدیحہ گوہر میڈل،جبکہ انٹر میڈیٹ کے بہترین طالبعلم کے طور پر محمد طحہٰ طاہر،محمد احمد،علی رشید، میاں محمد یوسف کو داؤد الیاس میڈل سے نوازا گیا۔
لاہور سے مزید