• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، ’اسپیس ایکس‘ لوگو والی کوکین برآمد

تصاویر: بین الاقوامی میڈیا
تصاویر: بین الاقوامی میڈیا

برازیل کے ساحلی شہر کورورائپے میں ایک چھوٹا طیارہ گنے کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، حکام کے مطابق حادثے میں پائلٹ، 46 سالہ آسٹریلوی بزنس مین اور رجسٹرڈ پائلٹ ٹموتھی جیمز کلارک موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے بعد جب حکام نے ملبہ کھنگالا تو طیارے میں بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی جو پلاسٹک کی اینٹوں کی شکل میں لپٹی ہوئی تھی اور ان پر امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا لوگو چسپاں تھا۔

یہ طیارہ زمبیا میں رجسٹرڈ تھا، تاہم اس کے ذریعے برازیل میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کی جارہی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہے کہ منشیات فروشوں نے مشہور برانڈز یا ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لوگو استعمال کیے ہوں۔

اس سے قبل بھی متعدد رپورٹس میں بتایا جا چکا ہے کہ اسکائپ، ٹرِپ ایڈوائزر، ٹیسلا اور حتیٰ کہ کارٹون کرداروں جیسے سمپسن اور منیئنز کے نام اور ڈیزائن بھی منشیات کی غیر قانونی مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ایسے حربوں کے ذریعے ’برانڈ ویلیو‘ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید