برطانیہ اور فرانس کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس سے کشتی پر برطانیہ آنے والے تارکین وطن کو واپس فرانس بھجوا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی ملک بدری طیارے کے ذریعے عمل میں آئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق براستہ سمندر چھوٹی کشتیوں میں 30 ہزار سے زائد افراد برطانیہ آچکے ہیں۔
ادھر برطانوی ہوم سیکریٹری کے مطابق غیرقانونی تارکین کو برطانیہ آنے سے روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔