• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: شیخ حسینہ اور ان کے اہل خانہ کو آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بنگلادیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے برطرف وزیرِاعظم شیخ حسینہ اور اِن کے اہل خانہ کو آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔

سینئر سیکریٹری اختر احمد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ برطرف وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اور اِن کا خاندان آئندہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن کے مطابق اپریل میں حکومتی ہدایت پر اِن کے اہل خانہ کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید