• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون ہاشمی 2026 کے ’ایڈیشن آف بیسٹ لائرز ان امریکا - ونز ٹو واچ‘ کیلئے منتخب

اٹارنی ہارون ہاشمی کی امریکی سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر لی گئی ایک یادگار تصویر — تصویر بشکریہ رپورٹر
اٹارنی ہارون ہاشمی کی امریکی سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر لی گئی ایک یادگار تصویر — تصویر بشکریہ رپورٹر

نوجوان قانون داں ہارون ہاشمی نے امریکی ریاسٹ ڈیلس میں قانونی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے وکلاء کی فہرست میں جگہ بنالی۔

ہیلتھ کیئر لاء کے میدان میں ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں، انہیں 2026 کے ’ایڈیشن آف بیسٹ لائرز ان امریکا - ونز ٹو واچ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بیسٹ لائرز ان امریکا - ونز ٹو واچ دراصل معروف اور معتبر امریکی ادارے کا پروگرام ہے، جو گزشتہ 40 سے زائد عرصے سے امریکا اور دیگر ممالک میں بہترین وکلاء کو ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی، شہرت اور قانونی خدمات کی بنیاد پر تسلیم اور ایوارڈ دیتا آ رہا ہے۔

یہ اعزاز اُن وکلاء کے لیے مخصوص ہے جنہیں پریکٹس شروع کیے ہوئے 10 سال سے کم عرصہ ہوا ہے۔ ونز ٹو واچ کا مقصد امریکا میں ابھرتی ہوئی قانونی صلاحیتوں کو نمایاں کرنا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو نجی شعبے میں غیر معمولی کارکردگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ہارون ہاشمی نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میرا نام اس معزز فہرست میں شامل کیا گیا۔ یہ کامیابی مجھے مزید محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔

ہارون ہاشمی نے یونیورسٹی آف ٹیکساس ایٹ ڈیلس سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کیا ہے۔ بعدازاں انہوں نے یونیورسٹی آف میامی اسکول آف لاء سے ڈاکٹر آف لاء (J.D.) کی ڈگری حاصل کی اور نیشنل سیکیورٹی اینڈ آرمڈ کانفلکٹ لاء ریویو کے رکن بھی رہے۔

حال ہی میں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ہیلتھ کیئر اسٹریٹیجی کا سرٹیفکیٹ کورس مکمل کیا، جو ہیلتھ کیئر انڈسٹری میں بزنس اسٹریٹیجی اور پالیسی سازی پر مبنی ہے۔

پیشہ ورانہ طور پر ہارون ہاشمی نے مختلف نمایاں قانونی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں، جن میں Thompson Coe، Clark Hill Law اور اب Norton Rose Fulbright شامل ہیں، جہاں وہ اس وقت سینئر کاؤنسل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہارون ہاشمی، ڈیلس کے ہیلتھ کیئر بزنس سے تعلق رکھنے والے معروف ریپبلکن رہنما ڈاکٹر حسن ہاشمی اور سابق میئر ویزلی چیپل فلوریڈا سلمیٰ ہاشمی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔

ڈیلس فورٹ ورتھ اور امریکا بھر میں مسلم اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے رہنماؤں نے ہارون ہاشمی کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید