• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی سینیٹر برنی سینڈر—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی سینیٹر برنی سینڈر—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ نسل کشی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے بین الاقوامی قانون کے ماہرین انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں اسرائیل خود کو حماس کے خلاف صرف اپنا دفاع نہیں کیا، اس کے علاوہ اس نے فلسطینی عوام پر جنگ مسلط کردی ہے۔

امریکی سینیٹر نے اسرائیل کی جانب سے پیش کیے جانے والے شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی مجموعی آبادی 2 ملین (20 لاکھ) ہے جس میں اسرائیل اب تک 65 ہزار لوگوں کو شہید کرچکا ہے جو اسرائیلی ڈیٹا کے مطابق 83 فیصد عام شہری ہیں۔

بتاتے چلیں کہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سینئر سینیٹر وہ پہلے امریکی سینیٹر ہیں جنہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو واضع طور پر نسل کشی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید