• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزائل پروگرام پر امریکی و اسرائیلی تنقید مسترد کرتے ہیں: ایران

ایرانی وزارتِ خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو
 ایرانی وزارتِ خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے کہا کہ وہ اپنے قومی میزائل پروگرام پر امریکی و اسرائیلی تنقید مسترد کرتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہماری دفاعی صلاحیتوں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہمارے میزائل پروگرام پر امریکی وزیرخارجہ کی تنقید کی کوئی منطق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا میزائل پروگرام امریکا اور صیہونی حکومت اور باقی سامراجیوں کی لالچ، حس جارحیت کے خلاف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید