• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر ملکی صحافیوں داخلے پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فارن پریس ایسوسی ایشن کے مطابق 15 ماہ سے جاری یہ پابندیاں آزادانہ صحافت میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

فارن پریس ایسوسی ایشن نے کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں دنیا کو غزہ کی مکمل تصویر نہیں دکھانے دے رہیں۔

فارن پریس ایسوسی ایشن کے مطابق یہ پابندیاں فلسطین میں صحافی ساتھیوں پر بوجھ ڈال رہی ہیں جنہوں نے دنیا کو غزہ کی صورتِ حال بتانے کے لیے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں۔ 

فارن پریس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد صحافیوں کو غزہ میں رسائی دینے میں تاخیر کرنا بلاجواز ہے۔

فارن پریس ایسوسی ایشن نے صحافیوں کو غزہ میں غیر محدود داخلے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید