• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان، تین فلموں میں مقابلہ ہوگا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیٹ فلیکس کی ہسپانوی میوزیکل فلم’’ایمیلیا پیریز‘‘ نے آسکر کی 13 نامزدگیاں حاصل کیں، یہ دراصل ایک میکسیکن ڈرگ لارڈ کی کہانی ہے جو ایک عورت بن کر نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔

اسی طرح ’’دی بروٹالیسٹ‘‘ اور’’ویکیڈ‘‘ نے 10، 10 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

فلم دی بروٹالیسٹ ہولوکاسٹ سے بچنے والے ایک شخص کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

دیگر نامزد فلموں میں سائنس فکشن بلاک بسٹر ڈیون: پارٹ 2، برازیلین پولیٹیکل ڈاکیومینٹری ڈرامہ، آئی ایم اسٹل ہیئر، ریشیل ڈرامہ نیکل بوائز اور ڈرائونی فلم دی سبسٹینس شامل ہیں۔

تینوں فلمیں آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ٹائٹل جیتنے کےلیے مقابلہ کریں گی۔

اداکارہ ڈیمی مور نے چار دہائیوں کے کیریئر میں پہلی بار آسکر نامزدگی حاصل کی ہے، 97ویں اسکر ایوارڈ کی یہ تقریب 2 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے نامزدگیوں کو 2 بار ملتوی کیا گیا، جنگلات کی آگ سے 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید