• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار کی اسرائیلی جنگی جرائم کی مذمت

جیویئر بارڈیم ---- فائل فوٹو
جیویئر بارڈیم ---- فائل فوٹو

آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہسپانوی اداکار نے غزہ میں جاری انسانیت کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ذمے داروں کا محاسبہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف اور ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی قانون کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک امریکا، جرمنی اور برطانیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اسرائیل کے لیے اپنی ’غیر مشروط حمایت‘ پر نظرِ ثانی کریں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ ذمے داروں کا احتساب کرے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید