• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ماں کا کردار بھی ہیرو ہیروئن کے برابر کا ادا کرتی ہوں: صبا فیصل


ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے کرداروں اور ان کی نوعیت سے متعلق بات کی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے معمول کے مطابق اپنی موجودگی سے شائقین و میزبان کو مسحور کر دیا۔

صبا فیصل نے دلچسپ موضوعات پر بات کی اور پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ میں نے آج تک یہ نہیں کہا کہ پہلے بہت اچھا کام ہو رہا تھا اور اب اداکاری یا ڈراموں کا معیار گر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں اور مضبوط کردار اور کہانیاں لکھی جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں ڈراموں میں اپنے کردار چن کر لیتی ہوں، میرا ڈرامے میں کردار ماں کا ہوتا ہے مگر وہ کردار بھی ہیرو ہیروئن سے کم اہمیت کا حامل نہیں ہوتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اپنے کرداروں سے پوری طرح سے مطمئن ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید