• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو سہارا مل گیا

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کی توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو سہارا مل گیا، ورلڈ بینک کی ٹرانسفارمر سطح پر اسمارٹ میٹرز کی حمایت؛اقدام کا مقصد نقصانات میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا، مارٹن رائزر نے پاکستان کی تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے کہ تقسیم کی سطح پر ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں، اور انہوں نے زور دیا کہ یہ قدم ملک کے بجلی کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 

وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سمیت سرکاری افسران سے ملاقات میں رائزر نے ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے لیے مختص ورلڈ بینک کے فنڈز کے بروقت استعمال پر زور دیا۔ 

رائزر نے کہا کہ ہم ٹرانسفارمر سطح پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی حمایت کرتے ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تفصیلی عملدرآمد کے منصوبے تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید