• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُسر ثقلین مشتاق کو شاداب خان میں کیا پسند آیا تھا؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

قومی کرکٹر شاداب خان نے بتایا ہے کہ ان کے سُسر، سابق قومی کرکٹر ثقلین مشتاق کو ان میں کیا پسند آیا تھا کہ انہوں نے کھلاڑی کو اپنی بیٹی کا رشتہ دے دیا۔

شاداب خان نے گزشتہ شب ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے شائقین کی جانب سے پوچھے گئے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔


اداکاراؤں کو کھلاڑیوں کی جانب سے کیے جانے والے میسجز کے موضوع پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے، اداکاراؤں کو چاہیے کہ اگر انہیں پسند نہیں آ رہا کرکٹرز کا میسج کرنا تو وہ جواب نہ دیں۔

شاداب خان نے شو کے دوران بتایا کہ میں جسپریت بمراہ کے ساتھ بولنگ کرنے کا خواہشمند ہوں، مجھے سب سے زیادہ خوشی روہت شرما کو آؤٹ کر کے ہوئی، میرے پاس آپشن ہو تو بھارتی ٹیم سے ہاردیک پانڈیا کو قومی ٹیم میں لانا چاہوں گا۔


شاداب خان نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ اعظم خان کے ساتھ رننگ کرتے ہوئے ڈر بھی لگتا ہے اور مزا بھی آتا ہے، کیوں کہ مجھے پتہ ہے کہ اعظم خان نے کونسا بھاگ لینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں میرا نک نیم ’شیڈی‘ سرفراز احمد نے رکھا تھا۔

ایک مداح کے دلچسپ سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میرے سسر ثقلین مشتاق کو مجھ میں کیا پسند آیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا ہاتھ میرے ہاتھ میں دے دیا۔

مذاق کرتے ہوئے کھلاڑی نے کہا کہ میرے سسر نے مجھ میں بہت کچھ زیادہ مجھ میں نہیں دیکھا اس لیے انہوں نے مجھے اپنی بیٹی کا ہاتھ دے دیا، بہت کم اچھائی دیکھی اور بیٹی کا ہاتھ دے دیا۔


شاداب خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطور کوچ بھی ثقلین مشتاق بہت اچھے اور نرم مزاج ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید