لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے دوران تمام نوجوان کرکٹرز نے بہت عزت دی۔شاداب خان کو جتنے عرصے قومی ٹیم میں دیکھا اس میں کوئی برائی نظر نہیں آئی بلکہ اس کے برعکس نمازی تھا جس نے مجھے بہت قائل کیا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے گھر سے ان کے والدین گھر پر رشتہ لیکر آئے تھے، جس کی بےحد خوشی تھی۔ اگلے دو روز بعد دونوں نکاح ہوگیا جسے میں نے پڑھایا، اپنی بیٹی کا نکاح پڑھانے کی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔