بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔
آئی سی سی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ویڈیو کانفرنس بھی بے نتیجہ رہی۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں بنگلادیش نے ایک بار پھر اپنے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مؤقف دہرایا۔ تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول پہلے ہی طے ہوچکا ہے۔
بی سی بی کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی سے اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی لیکن بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مؤقف اور فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے ممکنہ حل کی تلاش کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔