• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں 9 کروڑ سے زائد کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے مقدمے پر کارروائی ہوئی ہے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے عدالت میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے چالان طلب کرلیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے 2 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم برآمد کی جاچکی ہے، کیس میں گرفتار دو ملزمان طارق اور رضوان کو مدعی مقدمہ نے شناخت کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید