• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ نے زندگی کا مضبوط فیصلہ کیا، وہ قابل فخر ہے، شاہد کپور

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اہلیہ میرا راجپوت کو قابل فخر قرار دیا، جس نے زندگی کابہت ہی مضبوط فیصلہ کیا۔

میرا راجپوت نے 2015ء میں 21 سال کی عمر میں شاہد کپور سے شادی کی، جس سے اُن کے 2 بچے بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں۔

ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا کہ میرا نے شادی کے بعد کیریئر کو نہیں بلکہ بچوں کو فوقیت دی، اُس نے یہ مضبوط فیصلہ خود کیا، جو میرے لیے قابل فخر ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میرا کی اپنی اور میری اپنی شخصیت ہے، اُس نے اب بہت سی چیزیں شروع کردی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اُس نے شادی کے آغاز میں ہی کیریئر پر نہیں بلکہ فیملی بنانے پر توجہ دی۔

شاہد کپور نے کہا کہ ایک وقت تھا اُس نے وہی کیا جو ایک ماں کے طور پر اُسے کرنا چاہیے تھا، اب ہمارے بچے بڑے ہوگئے ہیں، تو وہ خود کو کافی آزاد محسوس کرتی ہے اسی لیے وہ کام بھی کررہی ہے، اُس نے وہ کردیا جو اُسے کرنا تھا اب مجھے اُس کے حق میں کام کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہلیہ صرف ساتھی نہیں بلکہ ایک دوست اور سپورٹ سسٹم ہے، اب اُس کی باری ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ سفر کو آگے بڑھائے اور میں اُس کا ساتھ دوں۔

حال ہی میں دونوں ایک اسکین کیئر پروڈکٹ کے اشتہار میں اکٹھے دیکھے گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید