• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شازیہ مری

بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل
بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے سانگھڑ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رابطے کیا ہے، اعلیٰ حکام سے قتل کے واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے باہر نہیں جائیں گے۔ امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سانگھڑ واقعہ کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو انصاف دلایا جائے گا۔ بااثر افراد نے ہٹ دھرمی سے کام لیا جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ضلع سانگھڑ کے علاقے کوٹھ پنہل جونیجو میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد قتل جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید