• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مفت موبائل کا لالچ، آئی ٹی ماہر 9 کروڑ روپے سے محروم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہر مفت موبائل فون ملنے کے جھانسے میں آ کر 9 کروڑ روپے گنوا بیٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آئی ٹی ماہر کو ایک شخص کی جانب سے سمِ کارڈ خریدنے کے بدلے مفت موبائل فون کی پیشکش کی گئی جو اس نے قبول کر لی۔

یہ سم لینے پر اسے 2 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے (9 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بھارتی آئی ٹی سٹی بنگلورو میں پیش آنے والے اس واقعے میں 60 سالہ آئی ٹی ماہر کو موصول ہونے والی کال پر سم کارڈ خریدنے پر 1 لاکھ کی مالیت کا اسمارٹ فون مفت دینے کا جھانسہ دیا گیا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص جال میں پھنس گیا، سم کارڈ خریدنے کے بعد اسے مفت فون دیا گیا، تاہم مفت میں دیے گئے اس فون میں خاص قسم کے میلویئر وائرس موجود تھے، جن کی مدد سے موبائل فون اور دیگر اہم معلومات تک ہیکرز رسائی حاصل کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان وائرسز کو استعمال کر کے 60 سالہ شخص کے اکاؤنٹ سے فراڈیے نے 2 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے چرا لیے۔

متاثرہ شخص کو اس بات کا اس وقت پتہ چلا جب اسے بینک سے فون کال موصول ہوئی، جس پر اسے معلوم ہوا کہ اسے لوٹ لیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید