بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور بچوں کو اپنے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔
شاہد کپور نے حال ہی اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور والد میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ میرے بچے اداکار بنیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری بچپن سے ایسی پُر اعتماد شخصیت نہیں تھی اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میرے دونوں بچوں کو خود پر اعتماد ہو اور میرے خیال میں میرے دنوں بچوں میں خود اعتمادی ہے۔
اداکار نے اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہوں گا کہ میرے بچے اداکار بنیں۔
اُنہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے بچوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلموں میں نہیں آنا، کچھ اور کرو کیونکہ ایک اداکار کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شاہد کپور نے یہ بھی کہا کہ اگر میرے بچے خود اداکار بننا چاہیں تو یہ ان کی پسند ہے لیکن میں یہی چاہوں گا کہ وہ زندگی میں کوئی آسان چیز منتخب کریں کیونکہ اداکاری بہت پیچیدہ کام ہے۔