کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات کے امکانات کم ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل مختلف ٹیمیں پاکستان میں وارم اپ میچ کھیل سکیں۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سہ فریقی ٹورنامنٹ میں مصروف ہوں گی۔ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں ہوں گی۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور سری لنکا کیلئے ابھی تک کوئی وارم اپ میچ شیڈول نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میگا ایونٹ سے قبل کپتانوں کی فوٹو شوٹ اور پریس کانفرنس کیلئے روہت شرما کراچی آئیں گے یا نہیں اس بارے میں بھارتی بورڈ نے نئی دہلی سے اجازت طلب کی ہے۔ کپتانوں کا ایونٹ ممکنہ طور پر 16 یا 17 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے پر نہیں ہے۔