• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی فاطمہ ثنا شیخ کیساتھ پیکل بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی ممبئی میں ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ویڈیو میں عامر خان سرخ رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کے ٹریک ٹراؤزر پہنے جبکہ فاطمہ ثنا شیخ سیاہ رنگ کے شارٹس کے ساتھ سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ پہنے پیکل بال کھیلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔


اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں عامر خان  کو اپنی بیٹی آئرا خان کے ساتھ بھی پیکل بال کھیلتےدیکھا گیا تھا۔

فاطمہ ثناہ شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ 

یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ سال منگنی کے بعد آئرا خان اور ان کی منگیتر نوپور شیکھر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر اکثر ان دونوں اداکاروں کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان طلاق ہونے کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

رپورٹس میں مزید یہ بھی کیا گیا کہ عامر خان اب فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔

لیکن اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی خبروں سے  پہلے پریشان ہو جاتی تھی لیکن اب میں نے ان سے نمٹنا سیکھ لیا ہے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے ایسے معاملات میں خود کو سمجھانے کی ضرورت محسوس کرتی تھی لیکن وقت کے ساتھ اب میرا انداز بدل گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید