• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کا اجلاس کل طلب، 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی شامل کرلی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، جس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جاننے کےلیے قانونی کارروائی کو ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبہ کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کےلئے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈئے میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل، وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ شامل ہے۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایڈوانس ڈیٹا کے تبادلہ سے متعلق ایم او یو کی توثیق، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے17 جنوری کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر اور 22 جنوری کے فیصلوں کی توثیق شامل ہے۔

اجلاس کے دوران نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز قائد اعظم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کی تعیناتی اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی چارج کی منظوری دی جائےگی۔

قومی خبریں سے مزید