کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ڈیجٹیل ریٹیل بینک کا پہلا لائسنس ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ کو جاری کر دیا ہے جس کے بعدایزی پیسہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ریٹیل بینک بن گیا ہے۔ منگل کو اسٹیٹ بینک کراچی میں منعقدہ لائسنسنگ تقریب میں ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ایزی پیسہ کو باقاعدہ ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز شروع کرنے کیکمرشل منظوری دی گئی۔