غزہ، تہران ، پیرس (اے ایف پی ، جنگ نیوز) فرانس نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کردی ہے ، فرانسیسی وزیر خارجہ جان نویل بارو کا کہنا ہے کہ غزہ کی آبادی کو عرب ممالک میں آباد کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز دو خود مختار ریاستوں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پر امن باہمی بقاء کے مفہوم سے متصادم ہے۔شمالی غزہ میں دوسرے روز بھی دسیوں ہزاروں فلسطینیوں کی واپسی، بیشتر نے کھلے آسمان تلے رات گزاری، 3لاکھ فلسطینی جنوبی علاقوں سے شمالی غزہ واپس آچکے ہیں، فلسطینیوں نے اپنے تباہ شدہ مکانات کے ملبے کے قریب ہی خیمے ڈال دیئے ، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کے غزہ کے لوگوں نے اسرائیل کو اپنے علاقے میں گھٹنے ٹیکنے ہر مجبور کر دیا ہے۔