واشنگٹن (نیوز ایجنسی )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکا کے سابق آرمی چیف جنرل مارک ملی کی سکیورٹی واپس لے لی ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل مارک ملی پر ٹرمپ کے سابق دور میں چینی ہم منصب سے رابطوں کا الزام ہے۔ جنرل مارک ملی کے رینک میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ایران کے جنرل سلیمانی پر حملے کے بعد مارک ملی کو خصوصی سکیورٹی دی گئی تھی۔