ٹیکساس (راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان میں انسانی حقوق کے چیلنجز پر عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے اور امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کو بااختیار بنانے کے لئے سنٹر آف ایکسیلنس فار کمیونٹی سروسز (CECS) کے زیر اہتمام ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تنظیم کے بانی صدر ندیم زمان نے کہا کہ وہ پاکستان میں انصاف کے متلاشی افراد کی آواز کو امریکا تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سیمنار میں عالمی سطح کے ماہرین نے شرکت کی۔ تقریب کا مرکزی موضوع "پاکستان میں انسانی حقوق: صورتحال، چیلنجز اور حل" تھا، جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کو اس جدوجہد میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ اس سیمنار میں کانگریس وومن اور امریکی کانگریس میں امور خارجہ کمیٹی کی رکن جولی جانسن، مقامی میئر اسٹیو بیبک، اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور دانشوروں اور عالمی حقوق انسانی کے علمبرداروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رِک ہیلپرین اور ریان گرِم نے زوم وڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی صدر ندیم زمان نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں انصاف کے متلاشی افراد کی آواز کو امریکا تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور ہماری یہ کوشش ہے کہ انکی آواز عالمی سطح تک پہنچے۔ انہوں نے اس تقریب میں کمیونٹی سمیت خصوصی طور پر پانچ ریاستوں نیو جرسی، نیویارک، اور واشنگٹن ڈی سے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔