کراچی(نیوزڈیسک)غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق حماس کی جانب سے کل 3 اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے جن میں 19سالہ خاتون فوجی اہلکار اگم برجربھی شامل ہے۔کل رہا ہونے والے اسرائیلوں میں 29سالہ خاتون اربل یہود اور 80سالہ مرد گیڈی موشے موزس بھی شامل ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کل حماس کی جانب سے 5تھائی باشندوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید 110 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔