• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں فاکس نیوز کے سابق اینکر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کی تھی ، روس کے صدارتی دفتر کریملن نے کہا ہے کہ ٹی وی میزبان ٹکر کارلسن کی جانب سے اس دعوے سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کئے گئے ہیں ۔ کارلسن نے جو بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔کارلسن نے اس بات کا دعویٰ حالیہ پوڈ کاسٹ دی ٹکر کارلسن شو کے دوران کیا گیا جہاں وہ امریکی مصنف اور صحافی میٹ ٹائبی کے ساتھ گفتگو میں شریک تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید