پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی کمیشن نے فرانس کو کیمرون کی آزادی کے جنگ میں انتہائی تشدد کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے ، یہ کمیشن فرانسیسی صدر نے 2022میں اپنے دورہ یاوندے کے موقع پر تشکیل دیا تھا۔ فرانسیسی اور کیمرون کے تاریخ دانوں پر مشتمل ایک 14 رکنی کمیٹی نے پایا کہ فرانس نے 1960 میں آزادی حاصل کرنے سے پہلے کیمرون میں ʼانتہائی تشددʼ کیا تھا ۔