وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کا بیان درست انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لیے قانون سازی کرنی پڑتی ہے، قوانین بدلنے پڑتے ہیں، 70 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے،صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر شعبوں میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے وژن کے مطابق سو فی صد نتیجہ چاہتے ہیں، سو فی صد نتیجہ تو امریکا میں بھی نہیں نکل سکتا۔