• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ صبا قمر شدید علیل، اسپتال منتقل

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر شدید علالت کے بعد اسپتال منتقل ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ بالی و لالی ووڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنے بیمار ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شدید ڈائیریا ہو گیا تھا مگر الحمدللّٰہ اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں، صحت یاب ہو رہی ہوں اور میری ٹیم میرا بہت خیال رکھ رہی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لکھا ہے کہ آپ لوگوں کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں، جَلد واپس آؤں گی، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں نامور سینئر اداکارہ حنابیات اور آمنہ شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

صباقمر نے ان دونوں اداکاراؤں کو انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا خاندان قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید