آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
آئی جی کے پی اختر حیات کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختون خوا تعینات کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
فیصل آباد میں مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف درج مقدمہ میں سزا سنادی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 358 ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا، شہری کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔
لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہیں۔
فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کیا۔