• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بتائیں لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟ منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان : فوٹو فائل
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان : فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے تاجر چغلی نہ کریں، مگر مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری یہ بھی بتائیں کہ لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھتہ خوری عروج پر تھی مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بھی بتائیں لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟

منعم ظفر خان نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے جس طرح میکنزم بنایا ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا۔ ایس بی سی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے بھتے کا گڑھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید