• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ: پاکستانی صحافی برادری کا متنازع پیکا ایکٹ میں ترامیم کیخلاف مظاہروں کا اعلان

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بریڈفورڈ: پاکستان پریس کلب برطانیہ کے زیرِ اہتمام ایک اجلاس میں صحافی برادری نے متنازع پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ 

صحافی رہنماؤں نے ترامیم کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ترامیم کے ذریعے سائبر کرائم قوانین کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جو آزادی اظہارِ رائے اور صحافتی آزادی کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

ارشد رچیال کی صدارت میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے اجلاس میں صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ارشد رچیال نے کہا کہ صحافت کسی بھی معاشرے کا ایک بنیادی ستون ہے اور اس پر قدغن لگانا معاشرتی انصاف اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

صحافی برادری نے مطالبہ کیا کہ حکومت متنازع ترامیم کو فوری طور پر واپس لے کیونکہ ان کا استعمال تنقید کو دبانے کےلیے کیا جا سکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید