فرانس کے درالحکومت پیرس کے قلب میں 3 نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دو چار مسلز یا صدف (سیپیوں کی ایک قسم) دریافت ہوئی ہیں۔
فرانس کے دریائے سین سے دریافت ہونے والے موٹے خول کے مسلز اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ دریائے سین کے پانی کے معیار میں بہتری آئی ہے، جو پچھلی دہائیوں میں کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دو چار مسلز کی انواع کی دریافت ماحولیات کے تحفظ میں پیش رفت کی بھی تصدیق کر رہی ہے۔
اسپائیجن نامی لیبارٹری نے مسلز کی انواع کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلز دریا کے مسلز اور کمپریسڈ مسلز پیرس کے دائیں جانب اس کے قلب سے دریافت ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق مذکورہ مسلز بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی جانب سے جاری کردہ معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کی فہرست میں شامل ہیں، جو آلودگی کے سبب متاثر ہو رہے ہیں۔