پاکستانی وفد 4 روزہ دورے پر یورپی یونین کی دعوت پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گیا۔
پاکستانی وفد آسٹرین پارلیمنٹس سینیٹ میں آسٹرین اسپیکرز اور سینیٹرز سے ملاقات کرے گا، آسٹریا میں مندوب پاکستانی سفیر محمد کامران اختر نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد خصوصی طور پر ثقافت، سیاحت، آسٹریا اور پاکستان کے مابین مستقبل کے منصوبوں کو فروخت دینے اور مختلف امور پر بات کرے گا۔
پاکستانی وفد میں سید نوید قمر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو (ڈپٹی ہیڈ آف ڈیلی گیشن)، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، قومی اسمبلی اور سینیٹ ممبران بھی شامل ہیں۔