• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1719 پوائنٹس کا اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس تین روز میں تقریباً 3400 پوائنٹس گرنے کے بعد ایک دن میں آدھی واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس اضافے ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 400 رہی۔ بازار میں آج اڑتالیس کروڑ 39 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب روپے ہے۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مذید مہنگا ہو گیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 97 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔  

تجارتی خبریں سے مزید