اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی سےملاقات کی۔ انہوں نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہِ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئن ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔